سرکار اور کسانوں کے درمیان بات چیت کیوں بے نتیجہ رہی؟
زرعی قوانین کو لیکر کسانوں کا دہلی چلو آندولن لگاتار جاری ہے۔ دہلی کے مختلف بارڈر پر کسان بڑی تعداد میں جمع ہیں۔ وہیں غازی پور بارڈر پر بھی کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔حالانکہ حکومت کی طرف سے کسانوں کو دہلی کے نرنکاری بھون میں احتجاج کی اجازت دے دی گئی ہے۔ لیکن بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ احتجاج کی اجازت جنتر منتر یا رام لیلا میدان میں دی جائے۔۔