جموں کشمیر میں امن قائم ہونا چاہئے: لفٹننٹ گورنر منوج سنہا
یوٹی جموں کشمیر کے لفٹننٹ گورنر کی حیثیت سے منوج سنہا نے حلف لے لیا ہے۔ راج بھون میں سادہ اور پُرقارتقریب میں منوج سنہا کو عہدے اوررازداری کا حلف دلایا گیا ۔منوج سنہا ، جی سی مرمو کے جانشیں ہیں۔ خیال رہے کہ جی سی مرمو کے مستعفی ہونے کے بعد صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے منوج سنہا کو جموں وکشمیر کا نیا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا ہے۔