گاندربل کے توحید چوک پر ملی ٹنٹوں کے گرینیڈ حملے میں تین CRPF جوان زخمی
گاندربل کے توحید چوک پر ملی ٹنٹوں نے گرینیڈ حملہ کیا ہے، اس حملے میں تین سی آر پی ایف جوان زخمی ہوگئے ہیں، پولیس کے مطابق یہ گرینیڈ حملہ سی آر پی ایف ایک سو پندر بٹالین کے بنکر کے پیچھے موجودہ پبلک پارک سے پھینکا گیا، زخمی جوانوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، مقامی راہگیروں کی مدد سے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، حملے کے بعد فوج نے تلاشی کاروائی انجام دی۔