کرناٹک میں حجاب کا معاملہ! مختارعباس نقوی نے راہل گاندھی پر حجاب مسئلہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کا لگایا الزام
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختارعباس نقوی نے کرناٹک میں حجاب کے معاملے کو لیکر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو نشانہ بنایا ہے۔ مختار عباس نقوی نے کہاکہ راہل گاندھی حجاب کے معاملے کو لیکرسیاست کررہے ہیں ۔انہوں نے راہل گاندھی پر حجاب مسئلہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کا الزام لگایا ۔