UP : شفیق الرحمان برق کے بعد اب اعظم خان کے خیمہ نے اکھلیش پر لگایا یہ بڑا الزام
یوپی میں سماجوادی پارٹی صدر اکھلیش یادو کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ شفیق الرحمان برق کے بعد اب اعظم خان کے خیمہ سے اکھلیش پر مسلم مسائل کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے ۔ اعظم خان کے میڈیا انچارج فصاحت خان شانو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے درست کہا تھا کہ اکھلیش نہیں چاہتے کہ اعظم خان جیل سے باہر آئیں ۔ فصاحت کے اس بیان کے بعد قیاس لگائے جارہے ہیں کہ سیتا پور جیل میں بند اعظم خان سماجوادی پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی بنا سکتے ہیں ۔