شرمناک ! چچا نے کی 18 سالہ لڑکی کی آبروریزی ، پھر زندہ جلایا ، گرفتار
اترپردیش کے فتح پور ضلع میں انسانیت کو شرمسار کردینے والا ایک واقعہ پیش آیا ہے ۔ عصمت دری کے بعد 18 سالہ لڑکی کو زندہ جلانے کے الزام میں پولیس نے چچا کو گرفتار کیا ہے ۔ واقعہ کے بعد سے ہی ملزم چچا اپنے پورے اہل خانہ کے ساتھ فرار تھا ۔ چچا پر الزام ہے کہ وہ دو سالوں سے متاثرہ لڑکی کی آبروریزی کررہا تھا اور گزشتہ روز اس نے مٹی کا تیل ڈال کر متاثرہ کو جلانے کی کوشش کی ۔ متاثرہ لڑکی اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے ۔