Weather Update: دہلی۔این سی آر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، IMD نے کئی ریاستوں میں بارش کی پیشن گوئی
دہلی ۔این سی آر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ اس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی ہے ۔ وہیں محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔ گجرات ، مہاراشٹر اور تلنگانہ میں مانسون پہنچ چکا ہے ۔ وہیں محکمہ موسمیات نے چھتیس گڑھ ، اڈیشہ ، جھارکھنڈ اور بہار میں بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔