ہوم » ویڈیو » شمالی ہندوستان

کیا پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رہے گا؟

پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں۔آج ایف اے ٹی ایف کی میٹنگ میں اس پر فیصلہ سنایا جائیگا۔پیرس میں جاری منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی وسائل کی روک تھام سے متعلق عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایف اے ٹی ایف کی میٹنگ میں پاکستان کے ذریعے کیے گیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو راحت ملنے کے آثار نہیں ہیں کیونکہ ستائیس نکات میں سے کچھ پر وہ کام کرنے میں ناکام رہا ہے۔پاکستان کو دوہزار اٹھارہ میں گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا اور اسے اس لسٹ سے باہرآنے کے لیے بارہ ملکوں کی حمایت چاہیے جبکہ بلیک لسٹ ہونے سے بچنے کے لیے پاکستان کو تین ملکوں کا ساتھ چاہیے۔پاکستان کو بلیک لسٹ ہونے سے بچانے کے لیے چین، ترکی اور ملیشیا اس کی حمایت کر سکتے ہیں ۔اس بیچ ایف اے ٹی ایف کے فیصلے سے قبل وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ستائیس میں صرف اکیس نکات پر کاروائی کی گئی ہے جبکہ چھے نکات پروہ ناکام رہا ہے۔پاکستان نے اظہر مسعود، داؤ د اور لکھوی پر کاروائی نہیں کی ہے اور وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے۔

شمالی ہندوستان| News18 Urdu | Oct 23, 2020 02:42 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین