نئی حج پالیسی: بہت سی بڑی تبدیلیوں کے ساتھ حج سستا ہو گا، خواتین اور عازمین کیلئے زیادہ اختیارات اور چوائس
حج پالیسی میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں، خواتین اور عازمین حج کو مزید چوائس اور اختیارات دیے گئے ہیں، اور سستےحج کے لیے راستہ صاف کر دیا گیا ہے۔ حج تقریباً ₹50,000 تک سستا ہو گیا ہے۔ حج پروازوں کے لیے 25 امبارکیشن پوائنٹس ، مفت حج فارم سے لے کر تنہا خاتون کے حج پر جانے کے علاوہ کل حج کوٹے کا 80 فیصدی حج کمیٹی آف انڈیا کو دینے کا التزام ہے ۔