Kerala: سمستھا کیرالہ جمیعت العلما کے ذمہ دار سے متعلق ویڈیو وائرل، آخر کیا ہے خاص بات؟
مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی سابق قومی نائب صدر ایڈوکیٹ فاطمہ تہلیہ نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ تہلیہ نے ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ کمیونٹی کی قیادت کو ان مسلم لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور انہیں کمیونٹی کے قریب رکھنا چاہیے۔ ان کی توہین اور انہیں سٹیج سے دور رکھنے کے معاشرے میں دیرپا نتائج ہوں گے۔