عمر خالد کو ہتھکڑی لگاکر عدالت میں پیش کئے جانے پر جیل کے ڈائریکٹر جنرل کو نوٹس
دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے عمرخالد کو ہتھکڑی لگا کرعدالت میں پیش کیے جانے کا نوٹس لیا ہے ۔ عدالت نے اس سلسلے میں جیلوں کے ڈائرکٹرجنرل کو نوٹس جاری کیا ہے۔عدالت نے جواب مانگا ہے کہ کس کے حکم پر عمر خالد کو ہتھکڑی لگا کرپیش کیا گیا۔عدالت کی جانب سے ایک کاپی پولیس کمشنر کو بھیجنے کی ہدایت دی گئی ہے۔