اردو کے معروف نقاد اور ادیب شمس الرحمان فاروقی کا الہ آباد میں انتقال
اردو دنیا کی مشہور شخصیت ، معروف نقاد اور ادیب شمس الرحمان فاروقی کا جمعہ کو انتقال ہوگیا ۔ انہوں نے ساڑھے گیارہ بجے الہ آباد میں آخری سانس لی ۔ ان کے انتقال کی خبر سے پوری اردو دنیا میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ۔