دہلی میں پٹرول کی قیمت میں پھر اضافہ ، جانئے نئی قیمت
دہلی میں گزشتہ ایک ہفتے سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہورہاہے ۔ آج پھر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔ دہلی میں پیٹرول کی قیمت میں چودہ پیسے کے اضافے کے ساتھ دہلی میں اب پیٹرول اکاسی روپئے پچپن پیسے فی لیٹر مل رہا ہے ۔گزشتہ آٹھ دنوں میں پیٹرول کی قیمت میں ایک اعشاریہ صفر چھ پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے ۔ دہلی میں ڈیزل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے ۔ اور ڈیزل تہتر روپئے باسٹھ پیسے فی لیٹر مل رہا ہے ۔