کورونا کے خلاف جنگ: وزیراعظم نریندرمودی کاقوم سے خطاب، مکمل تقریر، یہاں دیکھیں ویڈیو
وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس سے نمٹنے کے لئے کی جارہی کوششوں کے بارے میں آج رات 8 بجے قوم سے خطاب کیا۔ اپنے ہم وطنوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا ، 'پچھلے 2 ماہ سے ہم دنیا سے مسلسل پریشان کن خبریں آتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ 2 مہینوں میں ہندوستان کے عوام نے اس وبا کا مضبوطی سے مقابلہ کیا ہے۔ کورونا وائرس نے پوری نسل کو بحران میں ڈال دیا ہے‘۔ پی ایم مودی نے 22 مارچ کو جنتا کرفیو کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اتوار کی صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک گھر میں ہی رہنے کی اپیل کی۔