شہریت قانون کی حمایت اورمخالفت میں احتجاج جاری۔ دیکھیں یہ ویڈیو
شہریت قانون کی حمایت اور مخالفت میں جلسے، جلوس اورریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ممبئی میں ونچت بہوجن اگھاڑی کی ریلی ہے۔ پرکاش امبیڈکر کی قیادت میں شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف یہ ریلی نکالی گئی۔ وہیں دہلی کےیوپی بھون کے گھیراؤ کی کال دی گئی تھی۔تاہم وہاں سکیورٹی کےسخت انتظامات کرتے ہوئے پولیس نے وہاں پہنچنے والوں کو احتجاج سے پہلے ہی گرفتارکرلیاہے۔۔دوسری طرف رائےپورمیں بی جےپی نے این آرسی کےحق میں ریلی نکالی۔