پنجاب سرکار کا مختار انصاری کو یوپی حکومت کو سونپنے سے انکار ، دی یہ دلیل
پنجاب کی حکومت نے روپ نگر جیل میں بند مختار انصاری کو اترپردیش حکومت کو سونپنے سے انکار کردیا ہے ۔ پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ میں کہا کہ مختار انصاری کی طبیعت ناساز ہے ، ایسے میں انہیں یوپی حکومت کے سپرد نہیں کیا جاسکتا ہے ۔