خانقاہ منعمیہ میتن گھاٹ کے سجادہ نشیں ڈاکٹر شمیم منعمی کا رمضان پر اہم بیان
روزے کا مقصد اعلی تقوی اور پر ہیز گاری ہے اور اس سخت ریاضت کا پھل یہ ہے کہ تم متقی اور پاک باز بن جاؤ۔ روزے کا مقصد صرف یہ نہیں کہ تم صرف کھانے پینے اور جماع سے پر ہیز کرو بلکہ مقصد یہ ہے کہ تم تمام اخلاق رذیلہ اور اعمال سئیہ سے مکمل طور پر بری ہو جاؤ،تم پیاس سے تڑپ رہے ہو ،تم بھوک سے بے تاب ہو رہے ہو ،تمہیں کوئی بھی نہیں دیکھ رہا۔ ٹھنڈے پانی کی بوتل اور لذیذ کھانابھی پاس موجود ہے لیکن تم ہاتھ بڑھانا تو کجا ،آنکھ اٹھا کر دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے ،اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ یہ تمہارے رب کا ٰحکم ہے ،اب جب حلال چیزیں اپنے رب کے حکم سے تم نے ترک کردیںتو وہ چیزیں جس کو تمہارے رب نے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حرام کیا ہے مثلاََچوری،رشوت،بد دیانتی،جھوٹ وغیرہ ان کو بھی یقیناَ چھوڑنا پڑے گا یہی تقوی کا تقاضا ہے،یہی روزے کا مقصد اصلی ہے ‘‘