ہوم » ویڈیو » وطن نامہ

Ramadan 2022: سماج میں نفرت پھیلانے والی تنظیموں پر لگام کسنے کی ضرورت: بھاسکر راو

سماج میں نفرت پھیلانے والی تنظیموں پر لگام کسنے کی ضرورت ہے ۔ بنگلورو کے سابق پولیس کمشنر اور حال ہی میں عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے والے بھاسکر راو نے یہ بات کہی۔ بنگلورو کے جئے محل میں ایک افطار پارٹی میں حصہ لینے کے بعد بھاسکر راو نے کہا کہ سابق وزیر اعلی بی ایس یڈی یورپا نے سماج میں پھوٹ ڈالنے والی تنظیموں کو قابو میں رکھا تھا لیکن اسی بی جے پی حکومت کے موجودہ وزیر اعلی بسوراج بومئی نے ان تنظیموں کو کھلی چھوٹ دے دی ہے، اس وجہ سے سماج میں نفرت اور ٹکراؤ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکثریتی طبقہ ان تنظیموں کے ساتھ نہیں ہے۔ معروف سماجی کارکن اور کورونا وارئر مصدق احمد اکیری اور دیگر نے اس افطار پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔

News18 Urdu
وطن نامہ| News18 Urdu | Apr 09, 2022 04:50 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین