Republic Day Violence: لال قلعہ تشدد میں شامل دیپ سدھو اور تین دیگر پر دہلی پولیس نے کیا انعام کا اعلان
یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں ہوئے تشدد کے بعد سے ہی پنجابی اداکار دیپ سدھو غائب ہیں اور دہلی پولیس ان کی لگاتار تلاش کررہی ہے ۔ دہلی پولیس نے اب بڑا اعلان کیا ہے ۔ پولیس نے بدھ کو سدھو اور تین دیگر ملزمین کی جانکاری دینے پر ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے ۔