Shab e Baraat: شب برات کی فضیلت اور اس کی اہمیت: ویڈیو
آج تہواروں کادن ہے۔جہاں ایک طرف ہولی کےجشن میں ملک ڈوبا ہے۔وہیں آج جمعہ مبارک کے ساتھ ساتھ شب برأت کی جلالتِ شان اور عظمت ِمقام کے پیش نظر اُمت مسلمہ عبادت کاخاص اہتمام بھی کریں گے۔کیوں کہ احادیث مبارکہ کے مطابق جن چار راتوں میں عبادت کرنے سے اللہ تعالیٰ کی رحمت اور برکت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اُن میں شب برأت بھی شامل ہے۔اس موقع پر علماء کرام نے خاص طور پر فرزندان توحید سے اپیل کی ہے کہ وہ شب برات کے موقع پر عبادت میں مصروف رہیں نہ کہ گلیوں اور محلوں میں خاہ مخواہ بھیڑ لگائیں۔جبکہ ہولی اور شب برات کے ایک ساتھ آنے سے سکیورٹی انتظامات کابھی خاص خیال رکھا گیاہے تاکہ امن و امان کی صورت بحال رہے اور دونوں تہواربحسن خوبی منائے جاسکیں۔