ممبئی نیوز: سنجے راوت نے اسدالدین اویسی کی AIMIM کے ساتھ اتحاد کی پیشکش کو مسترد کردیا
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کے اتحاد کی پیشکش سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے شیو سینا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی میں کسی اور پارٹی کے لئے جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر مجلس اتحاد المسلمین کو بی جے پی کی ’بی ٹیم‘ قرار دیا۔