آندھرا پردیش کے کرنول میں سڑک حادثے میں مہلوکین کی تعداد ہوئی 14، سی ایم نے ظاہر کیا دکھ
آندھرا پردیش کے کرنول میں خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ماداپورم میں مِنی بس اور لاری کے درمیان بھیانک ٹکر ہوئی۔اس حادثہ میں چودہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔مہلوکین میں آٹھ خواتین بھی شامل ہیں۔آندھرا رپردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اس حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور افسران اور طبی عملے سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو کہا ہے۔