ہوم » ویڈیو » وطن نامہ

سوشل میڈیا ایپ پرمسلم خواتین کی تصاویر اورمعلومات کی نیلامی: جانیں پورا معاملہ

اظہا ر رائے کی آزادی اب دل آزاری بنتی جارہی ہے۔سوشل میڈیا ذاتی رائے کا پلیٹ فارم ہے توآج اسی پلیٹ فارم پرکسی فرد یا فرقے کی آن لائن بے عزتی بھی کی جارہی ہے۔ ہر کوئی دانستہ یا نا دانستہ طور پر اس مکروہ فعل میں کسی نہ کسی حد تک ڈوبا ہوا ہے۔ ایسی ہی ایک پلیٹ فارم کا بد نما چہرہ گزشتہ دنوں سامنے آیا۔ سُلی ڈیلز نامی آکشننگ ایپ پر مسلم خواتین کی مسخ شدہ تصویر اورمعلومات ایپ پر اپ لوڈ کردی گئیں۔انھیں ہراسا ں کرنے، ڈرانے دھمکانے اوران کی آواز کو دبانے کی نیت سے یہ سب کیا گیا۔ایڈٹر گلڈ نے اس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے قومی خواتین کمیشن سے معاملے میں کچھ کرنے کو کہا۔ خواتین کمیشن نے اس بارے میں دہلی پولیس سے شکایت کی اور معاملے کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

وطن نامہ| News18 Urdu | Jul 09, 2021 03:06 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین