آندھرا پردیش میں پولیس ملازمین کے لئے کورونا ٹیکہ کاری مہم
آندھراپردیش میں پولیس ملازمین کو ، کورونا ٹیکہ دیا جا رہا ہے۔ ریاستی پولیس سربراہ گوتم سوانگ نے ٹیکہ کاری مہم کا شخصی طور پر جائزہ لیا۔ منگل گری ڈی جی آفس میں پولیس ملازمین کیلئے ٹیکہ کاری پروگرام منعقد کیا گیا۔ ڈی جی پی نے کورونا ٹیکہ کاری پر شک و شبہات کو دور کرنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے پولیس عملےکی ستائش کی۔