تملناڈو اسمبلی انتخابات: اسد الدین اویسی کا اے آئی اے ڈی ایم کے پر نشانہ
تمل ناڈو میں تشہیری مہم جاری ہے۔ سیاسی جماعتیں ووٹروں تک پہنچنے کی کوششیں کررہی ہیں۔اسٹار مہم جو ووٹروں کو راغب کرنے اور حریف جماعتوں پر حملہ آور ہیں ۔ چنئی میں ایم آئی ایم چیف اسدالدین اویسی نے ایک عوامی جلسے میں اے آئی اے ڈی ایم کے پر نشانہ سادھا۔انھوں نے کہا کہ اے آئی اے ڈی ایم کے اب جے للیتا کی پارٹی نہیں رہی۔اب پارٹی نریندرمودی کی غلام بن گئی ہے۔