ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: اب تک پائلٹ سمیت 16 کی موت: ویڈیو دیکھیں
کیرالہ کے کوزی کوڈ میں جمعہ کو بڑا طیارہ حادثہ پیش آیا ۔ کوزی کوڈ کے کری پور ہوائی اڈہ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے پھسل گیا اور حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ حادثہ کے دوران یہ طیارہ دو حصوں میں تقسیم ہوگیا ۔ یہ طیارہ دبئی سے کوزی کوڈ آرہا تھا ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس طیارہ میں 184 افراد سوار تھے ۔ اس طیارہ حادثہ میں پائلٹ سمیت پندرہ لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے ۔ جبکہ 123 افراد زخمی ہیں اور 15 سنگین طور پر زخمی ہیں ۔