وشاکھا پٹنم گیس لیک سانحہ: زہریلی گیس کے اخراج کا اثر پانچ کلو میٹر کے دائرے میں: دیکھیں ویڈیو
آندھرا پردیش کے وشاکھا پٹنم کے آر آر وینکٹا پورم میں ایل جی پالیمرس نامی کمپنی میں کمیاوی حادثہ ہوا ہے ۔ اس ک ےنتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگیے ہی ں۔گیس کے اخراج کا اثر پانچ کلو میٹر کے دائرے میں دیکھا جارہا ہے ۔بیہوش ہوچکے بچوں اور لوگوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔ لوگ کھجلی اور سانس کی تکلیف کی شکایت کر رہے ہیں ۔متاثرہ علاقے کے لوگوں کو فوری گھر چھوڑنے کے لیے کہا گیا ۔اسپتال لائے گیے بیشترلوگوں میں بچے اور خواتین ہیں ۔وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی نے گیس لیک پر جانکاری حاصل کی او ر متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔