Andhra Pradesh News: جگن موہن ریڈی حکومت کا بڑا فیصلہ، نجی اسکولوں میں غریب طلبہ کیلئے 25 فیصد کوٹہ مقرر
آندھراپردیش کی جگن موہن ریڈی حکومت نے بڑا فیصلہ لیا ہے ۔ سرکار نے ریاست کے نجی اسکولوں میں غریب طلبہ کےلئے پچیس فیصد کوٹہ مقرر کیا ہے ۔ اس کوٹہ میں یتیموں ، معذورین کےلئے پانچ فیصد ذیلی کوٹہ مقرر ہے ۔ وہیں ایس سی طبقہ کےلئے دس فیصد، ایس ٹی کےلئے چار فیصد ذیلی کوٹہ ہے اور اقلیتوں، بی سی ودیگر زمرے کےلئے چھ فیصد ذیلی کوٹہ مقرر کیا گیا ہے ۔