کرناٹک : کورونا کے پیش نظر شب برات ، اگادی ، ہولی اور گڈفرائیڈے کو لے کر حکم نامہ جاری
کرناٹک میں بھی کورونا کے کیسیز میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ بڑھتے کیسیز کے چلتے ریاستی حکومت نے حکم نامہ جاری کیا ہے۔ شب برات، اگادی ،ہولی اور گڈ فرائی ڈے کےلئے حکومت نے شرائط جاری کردی ہے۔ شرائط کے مطابق مذہبی اور عوامی مقامات ، کھلے میدانوں میں لوگوں کے اجتماع پر پابندی رہے گی ۔ یہ پابندی اگلے دو ہفتوں تک جاری رہے گی۔