ہوم » ویڈیو » جنوبی ہندوستان

بنگلورو تشدد: ڈی جے ہلی سے زمینی رپورٹ ویڈیو یہاں دیکھیں، جانیں پورا معاملہ

بنگلورومیں بیت شب زبردست ہنگامہ ہوا۔رکن اسمبلی شری نواس کی رہائش گاہ کےباہر پرتشدداحتجاج ہوا۔جس کےبعدپولیس نے طاقت کااستعمال کیا۔جس میں تین افراد کی ہلاکت ہوگئی وہیں ساٹھ پولیس اہلکاربھی زخمی ہوگئے۔تشددکی وجہ سے بنگلورومیں دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کرلیاگیاہے۔جبکہ ملزم نوین سمیت ایک سو دس افراد کوپولیس نے گرفتار کیاہے۔ بنگلورو کے فساد زدہ علاقوں میں حالات اس وقت قابو میں ہیں۔ فیس بک پر اشتعال انگیز تصویر اور بیان پوسٹ کئے جانے کے بعد شہر کے ڈی جے ہلی اور کے جے ہلی علاقے میں پر تشدد احتجاج ہوا تھا۔ برہم ہجوم پرقابو پانے کیلئے پولیس نے پہلے لاٹھی چارج کیا اور پھر فائرنگ کی۔ پولیس فائرنگ میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تقریبا پندرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریاست کے وزیر اعلی نے معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

جنوبی ہندوستان| News18 Urdu | Aug 12, 2020 06:47 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین
corona virus btn
corona virus btn
Loading