ہاتھرس واقعہ کے خلاف کرنول میں کانگریس کا احتجاج ، وزیر اعلی یوگی کے استعفی کا مطالبہ
اترپردیش کے ہاتھرس میں پیش آئے واقعہ کے خلاف کرنول میں کانگریس پارٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔ اس دوران کانگریس لیڈروں نے یو گی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے استعفی کا مطالبہ کیا ۔ کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر کی قیادت میں یوگی حکومت کا علامتی پتلہ نذر آتش کیا گیا ۔