ہوم » ویڈیو » جنوبی ہندوستان

آندھرا پردیش میں کل سے دو روز تک دئے جائیں گے کورونا وائرس کے آزمائشی ٹیکے

کل سے آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع میں دو روز تک کورونا کے آزمائشی ٹیکے دئے جائیں گے ۔ اٹھائیس اور انتیس دسمبر کو کرشنا ضلع کے لوگوں کو آزمائشی ٹیکے دئے جائیں گے ۔ ضلع کے پانچ مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں گورنمنٹ ہاسپٹل وجے واڑہ، النور پی ایچ سی، پورنا خانگی اسپتال، اربن یو پی ایچ سی اور ایک سرکاری اسکول کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ ہر سینٹر میں پچیس افراد کو آزمائشی ٹیکے دئے جائیں گے ۔ آزمائشی ٹیکوں کی تکمیل کے بعد ریاستی حکومت نے پہلے مرحلے کے تحت ایک کروڑ افراد کو کورونا کے ٹیکے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی ہندوستان| News18 Urdu | Dec 27, 2020 08:45 PM IST

کل سے آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع میں دو روز تک کورونا کے آزمائشی ٹیکے دئے جائیں گے ۔ اٹھائیس اور انتیس دسمبر کو کرشنا ضلع کے لوگوں کو آزمائشی ٹیکے دئے جائیں گے ۔ ضلع کے پانچ مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں گورنمنٹ ہاسپٹل وجے واڑہ، النور پی ایچ سی، پورنا خانگی اسپتال، اربن یو پی ایچ سی اور ایک سرکاری اسکول کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ ہر سینٹر میں پچیس افراد کو آزمائشی ٹیکے دئے جائیں گے ۔ آزمائشی ٹیکوں کی تکمیل کے بعد ریاستی حکومت نے پہلے مرحلے کے تحت ایک کروڑ افراد کو کورونا کے ٹیکے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

براہ راست ٹی وی تازہ ترین