ہوم » ویڈیو » وطن نامہ

مہاراشٹر میں کورونا کے سبب حالات بے قابو ، دوبارہ لاک ڈاون جیسے حالات ہوئے پیدا ، دیکھئے یہ خاص رپورٹ

مہاراشٹرمیں کورونا کے سبب حالات بے قابو ہوتے جارہے ہیں ۔ گزشتہ روزپچاس ہزار کے قریب نئے کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ، جس کے بعدریاست میں دوبارہ لاک ڈاؤن جیسے حالات پیدا ہو گیے ہیں ۔ گزشتہ روز انچاس ہزار چار سو سینتالیس افراد کووڈ مثبت پائے گیے۔ دو سو ستہترافراد کی موت واقع ہوئی۔ ممبئی میں بھی ہر روز کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے ۔ ممبئی میں نو ہزار ایک سو آٹھ تو ملک میں سب سے زیادہ متاثر اضلاع میں سے ایک پونے میں پانچ ہزار سات سو سے زیادہ کیسز سامنےآئے۔ سی بیچ ریاست کے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی ہورہی ہے۔ ساتھ ہی آکسیجن سلینڈروں کے دام بھی بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے نے ملٹی پلیکس ، جمخانے اور نیوزپیپر کے مالکان کے ساتھ وروچوئل میٹنگ کی تھی ۔ میٹنگ میں حکومت کی کوششوں کو بروئے کار لانے میں مدد کی اپیل کی گئی تھی ۔ مہاراشٹرمیں بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے قیاس لگائے جارہے ہیں کہ جلد ہی ادھوسرکار جم خانے ، مال اور ملٹی پلیکس کو بند کرنے کا اعلان کرسکتی ہے۔

وطن نامہ| News18 Urdu | Apr 04, 2021 12:39 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین