ہوم » ویڈیو » جنوبی ہندوستان

اہم خبر: جماعت اہل سنت کرناٹک نے کیامطالبہ، :ائمہ اور موذنین کو ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں

کرناٹک میں ائمہ اور موذنین کی ماہانہ اعزازیہ رقم میں اضافہ کیا جائے۔ جماعت اہل سنت کرناٹک نے یہ مطالبہ کیا ہے۔ بنگلورو میں جماعت اہل سنت کے وفد نے محکمہ اقلیتی بہبود کے سکریٹری ابراہیم سے ملاقات کی اور اس سلسلے میں یادداشت پیش کی۔ جماعت کے صدر مولانا سید محمد تنویر پیراں ہاشمی نے کہا کہ ائمہ کرام اور موذنین اعلی مقام پر فائز رہتے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ انکی معاشی حالت کی جانب کوئی توجہ نہیں دیتا۔ واضح رہے کہ کرناٹک میں ریاستی حکومت، وقف بورڈ کے ذریعہ منتخب پیش امام کو ماہانہ چارزار اور موذن کو تین ہزار روپئے اعزازیہ دے رہی ہے۔ جماعت اہل سنت کرناٹک نے مطالبہ کیا ہے کہ پیش امام کو دس ہزار، نائب امام کو نوہزار اور موذن کو آٹھ ہزار روپئے ماہانہ اعزازیہ دیا جائے۔

جنوبی ہندوستان| News18 Urdu | Oct 01, 2020 04:23 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین
corona virus btn
corona virus btn
Loading