وزیراعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان دنیا کا نمبر ایک ملک بننے کا خواہشمند : امت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان دنیا کا نمبر ایک ملک بننے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ممالک میں چوٹی پر پہنچنے کا ہندوستان کے سفر کے دوران ملک کے کسی بھی حصے، بالخصوص شمال۔مشرق کو کسی بھی صورت میں پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا۔