تلنگانہ کے دو اضلاع کے 6 مقامات پر کورونا ویکسی نیشن کا ڈرائی رن،تفصیلات کا آن لائن اندراج
تلنگانہ کے دو اضلاع کے چھ مقامات پر کورونا ویکسی نیشن کے ڈرائی رن کے انتظامات کئے گئے، حیدرآباد کے تلک نگر میں پرائمری ہیلتھ سینٹرمیں ڈرائی رن کا انتظام کیا گیا، ضلع محبوب نگر میں بھی ڈرائی رن کا انتظام کیا گیا، ہر ایک مرکز میں پچیس تا تیس ہیلتھ ورکرس کا انتخاب کرتے ہوئے یہ پروگرام منعقد کیا گیا، اس ٹیکے کو لینے کے لئے مختلف مراحل سے گزرنے والوں کی تفصیلات کا آن لائن اندراج کیا گیا ۔