ایک ماں نے 2 ماہ کے بچے کے ساتھ جو کیا وہ واقعی رلا دے گا: ویڈیو دیکھیں
حیدرآباد میں شیر خوار لڑکے کی خرید و فروخت کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔خود والدہ کی جانب سے اپنی ہی نو مولود اولاد کو فروخت کردینے کی اسکے والد عبد الماجد کی شکایت کے بعد پولیس نے پرانے شہر حیدرآباد کےسبحان پورہ کی رہنے والی خاتون شيح زویا کو گرفتار کرلیا ۔ زویا نے چار اگست کو اپنے دو ماہ کی عمر کے شیر خوار لڑکے شیخ عدنان کو پینتالیس ہزار میں ایک لا ولد جوڑے کو فروخت کر دیا تھا ۔