حیدرآبادمیں شہریت قانون کےخلاف احتجاج: حیدرباغ احاطےمیں خواتین نےدعاؤں اورنفل نمازوں کاکیااہتمام، مگرپولیس نےکیامنتشر
شہریت قانون کےخلاف حیدرآباد کےمغل پورہ میں مظاہرین جمع ہوئے۔لیکن بھاری تعدادمیں تعینات پولیس اہلکاروں نےانہیں منتشرکردیا۔جبکہ تقریبن سوخواتین حیدرباغ احاطےمیں جمع ہوئیں ۔جوکہ ایک ذاتی ملکیت ہے۔وہاں خواتین شہریت قانون کےتعلق سےدعائیں کی۔تاکہ حکومت اس قانون کوواپس لےلے۔وہیں خواتین نےنفل نمازوں کابھی اہتمام کیا۔آپ کوبتادیں کہ آل انڈیاانقلاب ملت نامی پارٹی نےشہریت قانون کےخلاف احتجاج کاپروگرام رکھاتھا۔لیکن انتظامیہ نےاس کی اجازت نہیں دی۔پارٹی کےنمائندگان نے حیدرباغ میں احتجاج کااہتمام کیا۔لیکن پولیس نےوہاں بھی لوگوں کوجمع ہونے نہیں دیا۔کچھ مظاہرین کووقتی طورپرحراست میں لیاگیا۔مگرکچھ ہی دیرمیں انہیں چھوڑدیاگیا۔