ہوم » ویڈیو » جنوبی ہندوستان

بنگلورو میں حسین ڈے 2021 کا انعقاد، دلوں کا ملن کے عنوان کے تحت منایا گیا یومِ حسین

حضرت امام حسین کی تعلیمات کی روشنی میں دلوں کو جوڑنے، پیار و محبت، اخوت و بھائی چارے کو پروان چڑھانے کی خوبصورت کوشش شہر گلستان بنگلورو میں دیکھنے کو ملی۔ جی ہاں یہاں کی مشہور کالج سینٹ جوزف میں انتیس واں حسین ڈے منایا گیا۔ مختلف مذاہب کے رہنماؤں، مختلف مسلکوں، مکاتبِ فکر کے نمائندوں نے ایک آواز میں کہا کہ حضرت امام حسین کی شخصیت اور شہادت نفرت کو ختم کرنے، اتحاد کو قائم کرنے کا درس دیتی ہے۔ موجودہ دور کے اختلافات، انتشارات، ظلمات کو دور کرنے کیلئے حضرت امام حسین کی فکر کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔

جنوبی ہندوستان| News18 Urdu | Sep 13, 2021 08:21 PM IST

حضرت امام حسین کی تعلیمات کی روشنی میں دلوں کو جوڑنے، پیار و محبت، اخوت و بھائی چارے کو پروان چڑھانے کی خوبصورت کوشش شہر گلستان بنگلورو میں دیکھنے کو ملی۔ جی ہاں یہاں کی مشہور کالج سینٹ جوزف میں انتیس واں حسین ڈے منایا گیا۔ مختلف مذاہب کے رہنماؤں، مختلف مسلکوں، مکاتبِ فکر کے نمائندوں نے ایک آواز میں کہا کہ حضرت امام حسین کی شخصیت اور شہادت نفرت کو ختم کرنے، اتحاد کو قائم کرنے کا درس دیتی ہے۔ موجودہ دور کے اختلافات، انتشارات، ظلمات کو دور کرنے کیلئے حضرت امام حسین کی فکر کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔

براہ راست ٹی وی تازہ ترین