مفتی افتخار قاسمی نے کرناٹک حجاب تنازع پر کی پریس کانفرنس
مفتی افتخار قاسمی نے کرناٹک حجاب تنازع پر پریس کانفرنس کی ۔ کرناٹک میں حجاب کا تنازعہ دسمبر 2021 میں ایک کالج سے شروع ہوا تھا، جب ایک کالج میں کلاس کے اندر حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ اس پر 8 مسلم طالبات نے مخالفت کی اور کہا کہ کالج انہیں حجاب پہننے سے نہیں روک سکتا، کیونکہ یہ ان کی مذہبی آزادی ہے۔ اس کے بعد حجاب کی مخالفت میں کچھ بچوں نے بھگوا رومال اور شال پہننے شروع کردیئے، جس سے تنازعہ مزید بڑھ گیا۔ اس کے بعد یہ معاملہ کئی دیگر کالجوں میں شروع ہوگیا۔ حال ہی میں کچھ کالج نے چھٹی کرکے اس کا حل نکالا تو ایک کالج میں حجاب پہنی لڑکیوں کو الگ بٹھا دیا گیا۔ وہیں، اس معاملے کو لے کر مسلسل احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جا رہا ہے۔ وہیں دوسری طرف مسلم طالبات کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اب تک حجاب پر پابندی نہیں تھی، لیکن اچانک اس پر پابندی عائد کرکے ہماری بچیوں کو تعلیم سے محروم کرنے کی منصوبہ بند سازش کی جا رہی ہے۔