گوڈسے اسٹڈی سینٹر کے قیام پر بولے کمل ناتھ ۔ بی جے پی کا اصل چہرہ سامنے آ رہا ہے
بابائے قوم کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کے نام سے ہندو مہا سبھا نے گوالیار میں ایک اسٹڈی سینٹر قائم کیا ہے، جس پر کانگریس کے لیڈر کمل ناتھ نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا اصل چہرہ سامنے آرہا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایم پی میں لوگوں کو راشن نہیں مل رہا ہے، لیکن گاؤں میں نقلی شراب ضرور مل رہی ہے۔