کرناٹک : ٹیپو سلطان یوم پیدائش تقریب کو لے کر کانگریس لیڈر ضمیر احمد کا بڑا بیان ، کہی یہ بات
کرناٹک کے عوام ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش تقریب بڑے پیمانے پر منائیں گے۔ بنگلورو میں کانگریس لیڈر و رکن اسمبلی ضمیر احمد خان نے یہ بات کہی۔ ضمیر احمد خان نے کہا کہ کرناٹک میں ہرسال ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش تقریب منانے کی قدیم روایت رہی ہے ۔