Ramadan 2022 : بنگلورو میں سابق وزیر اعلی سدارامیا کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام
کرناٹک میں چند تنظیمیں ہندو مسلم بھائی چارے کو ختم کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔ لیکن انکی یہ ناپاک کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ بنگلورو میں سابق وزیر اعلی اور اپوزیشن لیڈر سدارامیا کی جانب سے منعقدہ دعوت افطار میں ان خیالات کا اظہار کیا گیا۔ شہر کے پیلیس گراونڈ میں ہر سال کی طرح اس بار بھی سدارامیا نے روزہ داروں کیلئے افطار کا اہتمام کیا۔ سابق ریاستی وزیر ضمیر احمد خان کے زیر انتظام منعقدہ اس افطار پارٹی میں کرناٹک کے امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی، ہندو، عیسائی اور سکھ مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ افطار پارٹی بھائی چارے اور اتحاد کا ثبوت دیتی ہے۔ سدارامیا نے کہا کہ نفرت کی سیاست کو شکست دینے کی ضرورت ہے۔ تقریب میں سابق مرکزی وزراء ملیکارجن کھرگے، کے رحمن خان اور کئی اہم لیڈروں نے شرکت کی۔