وسیم رضوی کو شیعہ برادری نے خارج کردیا ہےِ، شیعہ طبقہ کے موقف کا خیر مقدم
گستاخانہ اور اشتعال انگیز بیانات کیلئے مشہور وسیم رضوی کو شیعہ برادری نے خارج کردیا ہے۔ شیعہ طبقہ کے اس موقف کا میں خیر مقدم کرتا ہوں۔ بنگلورو کے دورے پر آئے معروف عالم دین مولانا سید جلال الدین عمری نے یہ بات کہی۔ جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر مولانا جلال الدین عمری نے کہا کہ مسلمانوں کو بھڑکانے، مشتعل کرنے کی کوشش بار بار کی جاتی ہے۔ ایسی کوششوں کا جواب حکمت سے دینے کی ضرورت ہے۔