ہوم » ویڈیو » جنوبی ہندوستان

تلگو اداکار جیا پرکاش ریڈی کا دل کا دورہ پڑنے سے گنٹور میں ہوا انتقال

تلگو فلموں کے معروف اداکار، کامیڈین اور ولن، جیا پرکاش ریڈی کی گنٹور میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ وہ 74 برس کے تھے۔ وہ آٹھ مئی انیس سو چھیالس کو ضلع کرنول کے الہ گڈہ منڈل میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے تلگو، تمل اور کنٹر کے سو سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ جیا پرکاش ریڈی کی موت پر تلگو فلمی صنعت ،ٹالی وڈ میں غم کا ماحول دیکھا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہےکہ انکے بیٹے اور بہو کووڈ سے متاثر ہونے پر وہ پینٹ ہاوس میں اکیلےمقیم تھے۔ انہیں شوگر اور بی پی کی شکایت تھی۔ ان کے رشتہ داروں نے بتایاکہ وہ ڈپریشن کا بھی شکار تھے۔ ان کی لاش آج صبح باتھ روم میں پائی گئی۔ ان کی آخری رسوم آج گنٹور میں ہی ادا کی جائیں گی۔

جنوبی ہندوستان| News18 Urdu | Sep 08, 2020 01:42 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین
corona virus btn
corona virus btn
Loading