وشاکھاپٹنم کی ایل جی کمپنی میں حادثے کی جانچ میں کمپنی ہی قرار دی گئی ذمہ دار: ویڈیو دیکھیں
وشاکھا کی ایل جی پالیمارس کمپنی میں پیش آئے حادثہ کیلئے ایل جی پالیمارس کمپنی ہی ذمہ دار ہے ۔ ہائی پاور کمیٹی کے چیئرمین نیرب کمار پرساد نے حکومت کو رپورٹ پیش کی ہے ۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کمپنی کی انتظامی کمیٹی کی نااہلی کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا ہے ۔ انھوں نے وشاکھا پٹنم کو انتظامی دارالحکومت بنانے سے قبل تمام کمپنیوں کو شہر سے دور منتقل کرنے کی جگن حکومت سےاپیل کی ہے ۔