شمالی کشمیرمیں ٹنگمرگ کے زیارت بابا پیام الدین ریشی کے مارکیٹ میں لگی آگ کا بھیانک ویڈیو
شمالی کشمیرمیں ٹنگمرگ کےزیارت بابا پیام الدین ریشی کے مارکیٹ میں آگ کی واردات پیش آئی۔ جس میں اٹھائیس دکانیں پوری طرح خاکستر ہوگئی۔آتشزدگی کے سبب کروڑوں روپئے کے سامان جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق زیارت بابا پیام الدین ریشی کے مارکیٹ میں گذشتہ رات کے بارہ بجے اچانک ایک دکان سے آگ نمودار ہوئی۔ آگ کی شدت اتنی تیز تھی کہ اس نے فورا اپنے ارد گرد تمام دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔فائر سروسز عملہ ، جموں وکشمیر پولیس اور مقامی لوگوں نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔