زرعی قوانین پر مرکز سے بات چیت کیلئے کسانوں کا وفد پہنچا وگیان بھون
زرعی قوانین پر جاری تعطل کو ختم کرنے کے لیےکسانوں اورمرکز کے بیچ آج بات چیت ہوگی۔اس میٹنگ پر سب کی نگاہ ہیں۔میٹنگ سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے ایسی اُمید کی جارہی ہے۔یہ میٹنگ دو بجے ہوگی۔کسانوں نے مرکز کو لکھے خط میں اپنا موقف واضح کردیا ہے ۔کسان تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کے موقف پر قائم ہیں۔خیال رہے کہ اس میٹنگ سے قبل مرکز اورکسان تنظیموں کے درمیان کئی مرحلوں کی بات چیت ہوچکی ہے جو بے نتیجہ رہی تھی۔اس میٹنگ سے قبل وزیرداخلہ امت شاہ کی رہائش گاہ پرمنگل کے روز مرکزی وزراء نریندرتومر،پیوش گوئل اور نرملا سیتا رمن سمیت دیگر نمائندہ شخصیات موجود تھیں۔