سی اے اے-این آرسی احتجاج معاملے میں سپریم کورٹ سے یوگی حکومت کو بڑا جھٹکا
سپریم کورٹ نے پیر کے روز کہا کہ اترپردیش میں سی اے اے مخالف مظاہروں کے دوران عوامی املاک کو پہنچنے والے نقصانات کی وصولی کے لئے اتر پردیش انتظامیہ کی طرف سے مبینہ مظاہرین کو بھیجے گئے نوٹس کو عملی طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے کیونکہ حکومت نے ایک نیا قانون نافذ کیا ہے۔