شہریت ترمیمی قانون: سپریم کورٹ میں آج سماعت ، آسکتاہے کوئی اہم فیصلہ
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دائر کردہ درخواستوں آج سپریم کورٹ میں ایک اہم سماعت ہوگی۔ شہریت ترمیمی قانون سے اب تک سپریم کورٹ میں 144 درخواستیں دائر کی گئیں۔ بیشتر درخواستیں اس قانون کی مخالفت میں ہیں ، جس میں سی اے اے کو غیر آئینی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ این آر سی اور این پی آر کو بھی کچھ درخواستوں میں چیلنج کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے ، جسٹس عبدالنظیر ، جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ ان درخواستوں کی سماعت کرے گی۔